ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب اپن انگڈی میں زیورات کی دکان میں چوری۔11lلاکھ روپے مالیت کے زیورات پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

مینگلور کے قریب اپن انگڈی میں زیورات کی دکان میں چوری۔11lلاکھ روپے مالیت کے زیورات پر چوروں نے کیا ہاتھ صاف

Fri, 16 Aug 2019 20:27:22    S.O. News Service

مینگلور 16/اگست (ایس او نیوز) مینگلور سےقریب پچاس  کلو میٹر دور پُتور تعلقہ کے  اپن انگڈی میں  آ ر۔کے جیویلرس نامی دکان میں گھس کر چوروں کے ذریعے 11لاکھ روپے مالیت زیورات پر ہاتھ صاف کرنے کا واقعہ جمعرات اور  جمعہ کی درمیان  شب قریب  3بجے پیش آیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  دکان کے شٹر میں لگے سینٹرل لاک کو توڑ کر چور اندر گھسنے میں کامیا ب ہوئے ہیں۔چوری کی واردات انجام دینے کا علم صبح کے وقت ہوا۔چوری کیے گئے زیورات کا وزن 300گرام بتایاجاتا ہے۔ جس کی مالیت 11,69,100. روپئے لگائی گئی ہے۔ چوری کی واردات کی شکایت ملنے پر پتور پولیس اسٹیشن کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔ فنگر پرنٹس کے ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے چوروں کو تلاش کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔


Share: